تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 November 2020

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد: رواں سال 2020 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگیا، مہم 30 نومبر سے4 دسمبر تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو (این ای او سی) ڈاکٹر صفدر رانا کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں39ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم میں 2لاکھ85ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں90لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی، پنجاب میں 2کروڑ اور بلوچستان میں 25لاکھ بچوں کی پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سینٹر فار پولیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 لاکھ60 ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ آزادکشمیر میں 6لاکھ 60ہزاربچوں کی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں 65لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔ مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

این ای او سی فار پولیو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام مکاتب فکرانسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں، رواں برس پولیو کے 81 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں23، خیبرپختونخوا سے 22پولیوکیس رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر صفدر رانا نے مزید کہا کہ سندھ سے 22 اور پنجاب سے14پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

The post رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fOi3Wi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو