
پولیس نے القنفذہ میں خاندان کے چار افراد کو قتل کر کے فرارہونے والے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی دو سگی بہنوں چچازار بھائی اور بہن اور قتل کر دیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق قاتل نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھیانک واردات کی تھی اور اس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
خاندان کے چار افراد کے قتل کی خبر نے شہر بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس کے مطابق قاتل نے اپنے چچا زاد بھائی کو ڈیوٹی کے دوران قتل کیا جہاں وہ گرلز اسکول کے چوکیدار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
ملزم نے اچانک مشین گن سے کئی فائر کیے اور اس کے بعد وہاں سے وہ اپنی بہنوں کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنے بھانجوں کے سامنے ان کی ماؤں پر گولیوں کی بارش کر دی۔ آخر میں اپنی چچا زاد بہن کے گھر گیا اور اسے قتل کرکے فرار ہو گیا۔ چچازاد بہن کافی ضعیف تھیں۔
پولیس نے فوری کارروائ یکرتے ہوئے قاتل کے اس بھائی کو جو واردات میں شریک تھا گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ پولیس نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر مفرور قاتل کا تعاقب کرکے اسے اللیث کمشنری کے جنوبی قریے الشاقا سے گرفتار کرلیا۔
The post اپنی سگی بہنوں سمیت چار افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lnYpSx
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box