تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 November 2020

ملتان میں جلسے کے لیے اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے، مریم نواز بھی روانہ

ملتان: قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں آج پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتیں اور حکومت آمنے سامنے ہیں جب کہ مریم نواز بھی ملتان کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے آج ملتان کے قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی آج سے قومی سیاست میں انٹری دے رہی ہیں جب کہ حکومت نے کورونا کے پیش نظر جلسہ نہ ہونے دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دروازوں پر تالے ہیں، اس لئے قاسم باغ میں جلسے کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا، اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے ہیں۔

قاسم باغ اسٹیڈیم اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہر کے بیشتر مقامات پر کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل  ہے۔

داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات

اپوزیشن کے کارکنوں کو روکنے کے لیے ملتان کے داخلہ اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، دیگر شہروں سے ملتان کے لئے بسیں بک کرنے پربھی پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان اور گرد و نوح کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی اضافی نفری، آنسو گیس شیل اور ربڑ کی گولیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔

’کوویڈ 18 کو نکالنا زیادہ ضروری‘

لاہور سے ملتان کے لیے روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا، کیا سارے ایس او پیز اپوزیشن کے لئے ہیں، کوویڈ 19 تو چلا ہی جائے گا، کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے۔ امپائر کی انگلی پر آنے والے کو ایسی جمہوریت والی باتیں کرنا اچھا نہیں لگتا، اب اس حکومت کے آخری چند دن ہیں ، کسی کو کیا خود اس حکومت کو اپنے جانے کا شک نہیں۔ اس حکومت کو اپنا گھر جانا نظر آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملتان میں گرفتاریاں لاہور جلسے کو روکنے کی وجہ سے ہو رہی ہیں لیکن جلسہ ہو گا اور کامیاب بھی ہو گا، مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے لئے 2 بار جیل کاٹ چکی، تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔

مقدمات کا اندراج

2 روز قبل باغ قاسم اسٹیڈیم پر قبضے کے الزام میں ملتان کے تھانہ لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں 80 افراد نامزد اور 1800 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نامزد ملزموں میں یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے،جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی، جے یو آئی کے سینیٹر عبدالغفور حیدری، اور دیگر نامزد ہیں، علی قاسم گیلانی کو پہلے ہی ایک ماہ کے لیے جیل بھیجا جاچکا ہے جب کہ زاہد بہار ہاشمی سمیت درجنوں افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

 

The post ملتان میں جلسے کے لیے اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے، مریم نواز بھی روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2111093/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو