تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 November 2020

پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 12 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 1ہزار 123 کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12 مریضوں نے دم توڑا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار835ہوگئی،

24گھنٹے میں27ہزار953ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار123افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں24گھنٹے کے دوران461کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد13ہزار242ہے جبکہ مجموعی کیسز3لاکھ 35 ہزار93 اور وائرس میں مبتلا ہوکرصحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد3لاکھ15ہزار16ہوچکی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kPSdTM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو