تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 22 November 2020

کورونا وبا کے بڑھتے کیسز؛ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں ‏کونئی تجاویزارسال کردیں

 اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز پہلے ہی ‏صوبوں ‏کوارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی ‏صوبوں ‏کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں ‏2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔

تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ ‏15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک ‏دیا ‏جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی ‏جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ‏ایجوکیشن ‏سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت  تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ‏جون ‏‏2021میں لیے جائیں گے۔

The post کورونا وبا کے بڑھتے کیسز؛ وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں ‏کونئی تجاویزارسال کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2108348/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو