تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 November 2020

سعودی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا

ریاض: سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے جہاز ممکنہ طور پر تیار ہونے والی کروناویکسین دیگر ممالک سے اپنے وطن لانے کے لیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ کارگو کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر حریری نے یقین دہائی کرائی ہے کہ ہمارے کارگو طیارے باہر سے کروناویکسین لاسکتے ہیں، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماڈل کارگو ویلیج کرونا ویکسین وصول کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ماڈل کارگو ویلیج طبی ساز و سامان اور فروزن اشیا کے لیے مختص ہے، اس کے ذریعے ہم کرونا کی ویکسین بھی اپنے وطن لاسکتے ہیں۔

ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویکسین کو محفوظ اور معیاری طریقے سے وصول کرنے اور رکھنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں، تاہم اس اقدام کے لیے حکومت سے منظوری درکار ہوگی۔

سعودی عرب :السعودیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان

خیال رہے کہ رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران السعودیہ کے خصوصی کارگو طیاروں کے لیے دیگر ادویات اور طبی سامان سعودی عرب لائے جاچکے ہیں۔

البتہ کرونا ویکسین سے متعلق ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک لے جانے کے دوران ویکسین میں پیچیدگیاں آسکتی ہیں کیوں کہ ویکسین کو خاص ٹھنڈے ٹیمپریچر کی ضرورت ہوتی ہے۔

The post سعودی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o9BXy6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو