
لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی میت آج صبح برطانیہ سے پاکستان پہنچادی گئی، بیگم شمیم اختر کی میت لاہور ایئرپورٹ سے جاتی امرا روانہ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی دادی کی میت کو گزشتہ شام پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا تھا، میت کو نجی ایئرلائن کی پرواز سے ہفتے کی صبح لاہور پہنچایا گیا۔ حمزہ شہباز،مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اوردیگر ن لیگی رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
لاہورایئرپورٹ پر میاں شہباز شریف نے اپنی والدہ کی میت وصول کی، نوازشریف، شہباز شریف کی بہن اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئے ہیں، کاغذی کارروائی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا روانہ کردی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی، اور مرحومہ کو جاتی امرا کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر22 نومبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں، میت کو صبح لندن سے غیرملکی ایئرلائن کی پروازمیں لاہور لایا گیا، نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بھی میت کے ساتھ لندن سے لاہور پہنچیں۔
The post لاہور : بیگم شمیم اختر کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کردی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2J6Mf3m
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box