راولپنڈی: پاک زمبابوے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں دوسرے ون ڈے کا میدان سج گیا ہے، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، پاکستان آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین حیدر علی اور فاسٹ بولر موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی ایک روزہ میچ میں آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔
شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 26 رنز سے شکست
دوسری طرف مہمان ٹیم کی فائنل الیون برقرار ہے، زمبابوے ٹیم کے کپتان چمو چھبابا نے کہا کہ انھوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
کپتان بابر اعظم نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ کوشش بھی کریں گے کہ پہلے میچ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔
پاکستانی اسکواڈ
زمبابوے ٹیم
بریان چری، چمو چھبابا (کپتان)، کریگ اِرون، برنڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، سین ولیمز، ویزلے مدھیور، سکندر رضا، ٹنڈائی چسورو، کارل ممبا، رچرڈ نگاراوا، بلیسنگ مضربانی
The post زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/323EcKH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box