تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 22 November 2020

بحری جہاز پر چھاپہ : لاکھوں مالیت کی چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

قاہرہ : مصری پولیس نے لاکھوں پونڈ مالیت منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی بڑی کاروائی ناکام بنادی، بندرگاہ پر کھڑے جہاز کی تلاشی پر 6 ٹن چرس برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں چرس اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے6 ٹن چرس ضبط کر کے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مصری ذرائع ابلاغ نے مصدقہ حوالے سے خبر دی ہے کہ مصر کے ساحلی شہر دمیاط کی بندرگاہ پرلنگر انداز جہاز کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز مختلف ممالک سے ہوتا ہوا دمیاط پہنچا تھا جہاں اس کی تلاشی لی گئی تو لکڑی کے بلاکس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

دوسری جانب مصری ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز جس پر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی شام سے دمیاط کی بندرگاہ پر پہنچا تھاجہاں سے اسے سوڈان کی جانب روانہ ہونا تھا۔

چرس کی مالیت 480 ملین مصری پونڈ بتائی جاتی ہے، مصری پولیس نے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

The post بحری جہاز پر چھاپہ : لاکھوں مالیت کی چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/398lwOs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو