
لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی میت جمعرات کو پاکستان روانہ کی جائے گی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، این اوسی اور دیگرکاغذات کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کی لندن سے روانگی میں تاخیر کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف کی والدہ کی میت جمعرات کو روانہ کی جائے گی، میت روانگی کیلئے ضروری کاغذات آج تیار ہو جائیں گے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، این اوسی اور دیگرکاغذات کے حصول کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کے ساتھ برطانیہ سے پاکستان کون جائے گا، ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ن لیگ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاتارڑ نے بتایا کہ بیگم شمیم اخترکےجسد خاکی کےہمراہ نواز شریف ساتھ نہیں آئیں گے،شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کے لیے درخواست دے دی ہے، وزیراعلیٰ نےدرخواست کابینہ سب کمیٹی برائےداخلہ کو بھجوا دی، عثمان بزدار نے رہائی کااختیارکابینہ کی سب کمیٹی کو دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں تھیں۔
ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ۔
The post نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان کب پہنچے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39c4wH8
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box