تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 November 2020

پاکستانی اسکواڈ کے آخری کرونا ٹیسٹ کے نتائج بھی آ گئے

قومی ٹیم کورونا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے 46 ممبران کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گئے۔

نیوزی لینڈ ہیلتھ منسٹری کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے تیسرے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، یہ ٹیسٹ پیر کو ہوئے تھے، جس کے نتائج آ گئے ہیں اور سارے ٹیسٹ منفی ہیں۔

وزارت صحت نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ 46 میں سے 42 ممبران کے کرونا کے 3 ٹیسٹ منفی آ چکے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے ایس او پیز فالو کرنے میں بھی بہتری آئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی ٹیم کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں، ٹیم کے 3 ممبران کے ٹیسٹ نتائج پر فی الوقت تحقیقات جاری ہیں، اسکواڈ کے ایک ممبر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔

نیوزی لینڈ نے شاہینوں کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا، قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ مکمل

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ کیریئر میں ہر چیلنج کی آزمائش کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ خود پر فوکس اور یقین رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں، اور صورت حال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن بہ طور کپتان میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں اس لیے ان کو دیکھتے ہوئے پلان کرتا ہوں۔

The post پاکستانی اسکواڈ کے آخری کرونا ٹیسٹ کے نتائج بھی آ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lynASt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو