تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 December 2020

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع

 اسلام آباد: پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

ملکی فضائی دفاع میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے کہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع کردی گئی۔ پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا۔

جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں بھی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاک فضائیہ کے حوالے ہوں گے۔ جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی۔

پاک فضائیہ میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔

قلیل دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کا کامرہ کمپلیکس نومبر 2009 کے بعد سے اب تک سو سے زائد ملکی ساختہ جے ایف17 بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے بنا کر پاک فضائیہ کے حوالے کر چکا ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس طیارے نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایل او سی پر بھارت کے ٹیکنالوجی میں برتر دو طیارے گرا کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔

The post جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2123792/508

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو