کراچی : سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے، پولیس مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں مانیٹرنگ سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ دیر رات بھر جاری رہا، شکایات موصول ہونے پر تھانہ جیکسن، درخشاں اور کلفٹن میں مقدمات بھی درج کیے گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے متعلق کراچی پولیس کے جاری کردہ واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر اب تک 22 شکایات موصول ہوئیں۔
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث 8 ملزمان کو حراست میں لیا جبکہ ون ویلنگ کرنے والے 8 موٹر سائیکل سواروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔
The post سال نو کی آمد: ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی، 8 ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KUnLer
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box