اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بے چارے میاں صاحب کوبھی شرمندہ کروایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خود تو انھوں نے اپنے آپ کوشرمندہ کیاہی ساتھ بے چارے میاں صاحب کوبھی شرمندہ کروایا۔ یہ سارے مجرمان اورملزمان ہیں یہ قوم کوکیا درس دیں گے۔ سیاست دان نے آئین بنایا لیکن آئین یہ نہیں کہتا کہ آپ حکومت میں آئیں توغریب ہوں اورحکومت سے جائیں تو پوری دنیا میں آپ کی جائیدادیں پھیلی ہوئی ہوں اور آپ ان کا جواب ہی نہ دیں سکیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامرحسن نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش توکی، (ن)لیگ پیپلز پارٹی نہیں بن سکتی اورپیپلزپارٹی (ن)لیگ نہیں بن سکتی۔ ان کی اپنی اپنی تاریخ اور نظریات ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈارصاحب اتنے بڑے ٹاک شو میں بیٹھ کرکوئی غیرذمہ دارانہ بات تونہیں کریں گے۔ انہوں نے اگرٹاک شو میں کہا ہے کہ ان کی صرف ایک جائیداد ہے تو اس کی وضاحت بھی وہ خودہی کریں گے۔
سینئر اینکرپرسن عائشہ بخش نے کہا کہ بیانیے کی جنگ نہیں ہے بلکہ پک اینڈچوزکامعاملہ ہے۔ مسلم لیگ (ن)جوکہہ رہی ہے ان کا ماضی آج کسی کاحال ہے وہ ارشدملک کی بات کرتے ہیں لیکن ملک قیوم کوبھول جاتے ہیں۔
The post اسحاق ڈار نے میاں صاحب کو شرمندہ کروا دیا، صداقت عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2112004/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box