تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 31 December 2020

پی سی بی ایوارڈز کا اعلان؛ بابراعظم نے میدان مارلیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 

پی سی بی نے سال 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔ بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔ آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جب کہ عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

The post پی سی بی ایوارڈز کا اعلان؛ بابراعظم نے میدان مارلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2124520/16

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو