
ریاض: سعودی ٹریفک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا، پرمٹ ہولڈر کی عمر 18 سال ہو۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا۔
تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ پرمٹ کی مدت ختم ہوگئی ہو اور پرمٹ ہولڈر کی عمر 18 سال ہو۔
ٹریفک اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک شہری کی جانب سے پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کی شرائط ہوچھنے پر یہ وضاحت دی تھی۔
اتھارٹی کے مطابق ٹریفک قوانین کے آرٹیکل 39 کے پیراگراف 4 کے مطابق اگر کسی شہری کے ڈرائیونگ پرمٹ کی میعاد ختم ہوجائے اور اس کی عمر 18 سال ہو تو وہ ایک سال کے اندر بغیر ٹیسٹ کے ڈرائیونگ لائسنس لے سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس کا سابقہ ڈرائیونگ ٹیسٹ اس لائسنس کے لیے کافی ہوگا۔
The post سعودی عرب: ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کا طریقہ کار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fXBWKC
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box