پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اقلیتی امور نے مندر مسمار کرنے کے واقعے کو اچانک رونما ہونے والا قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی کے مشیربرائے اقلیتی امور نے مشیر مذہبی امور ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے پر بھارتی میڈیا کا واویلا افسوسناک ہے، بھارت کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔
مشیر برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے کہا کہ کرک میں مندر مسماری واقعےکے بعد حکومتی مشینری فوری حرکت میں آئی، مقدمےکے بعد نامزدتین ملزمان سمیت45افرادکوحراست میں لیا۔
مشیراقلیتی امور وزیراعلیٰ کے پی نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مندر مسماری کا واقعہ کوئی پلان نہیں تھا، اچانک یہ واقعہ رونما ہوا۔
The post کرک واقعہ: بھارتی میڈیا کا واویلا افسوسناک ہے، مشیربرائے اقلیتی امور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aZNpZF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box