
لاہور: پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے آگے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ کرونا سے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، وبا کے دوران اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، بدقسمتی سے اپوزیشن عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے، اپوزیشن نے کرونا کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کرونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔
صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا لکھا ہے، یہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔
The post کرونا کی دوسری لہر میں شدت، حکومت نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lEtdOM
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box