لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد خواجہ آصف پر دباؤ ڈالا گیا کہ پارٹی چھوڑ دو، خواجہ آصف نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں تیس سال گزار دئیے، اب تو بال بھی سفید ہوگئے ہیں، یہ کام نہیں کرسکتا۔
ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف کے ساتھ ایک اور لیگی رہنما کو پارٹی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا گیا تاہم انہوں نے اس لیگی رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نون لیگ میں فارودڑ بلاک نہ بن سکا تو رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، یہ بھی گزر جائے گا، ہم سرخرو ہونگے اور ان کے منہ کالے ہونگے۔
میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق سے صحافی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائرر ہو رہا ہے، جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ کیا اب شیخ رشید کو بھی سنجیدہ لیں گے؟انہیں جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کوسلام۔
The post خواجہ آصف سے کیا مطالبہ کیا گیا؟ لیگی رہنما کا بڑا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KNUEta
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box