تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 January 2021

دوسرا ٹیسٹ: 218 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ، اظہرعلی اور فہیم اشرف کی بیٹنگ جاری

کرائسٹ چرچ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کمزور پڑگئی، 200 رنز سے کم کے مجموعے پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستانی شاہین ابتداء میں ہی ہمت ہار گئے۔

میچ کا آغاز ہوا تو 4 رنز کے مجموعے پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی اور اوپنر شان مسعود بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد صرف 25 رنز بناکر 66 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے میدان میں قدم رکھا لیکن ایک رن بناکر ہمت ہارگئے اور اس طرح 70 رنز کے مجموعے پر پاکستان کو تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے فواد عالم بھی زیادہ دیر پچ پر ٹہر نہ سکے اور صرف دو رن بناکر 83 رنز کے مجموعے پر کیچ ہوگئے لیکن کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں انفرادی طور پر 61 رنز کا اضافہ کیا اور جیمی سن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، یوں پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی 200 سے کم رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

اس پر کریز پر پر اظہر علی اور فہیم اشرف موجود ہیں جو محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، اظہر علی 90 رنز بناکر سنچری بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ فہیم اشرف بھی 26 رن اسکور کرچکے ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، ظفر گوہر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

The post دوسرا ٹیسٹ: 218 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ، اظہرعلی اور فہیم اشرف کی بیٹنگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hDq15D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو