
جامشورو: صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر خانوٹ قصائی موڑ پر پیش آیا ،جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہں طبی امداد دی جارہی ہے، فوری طور پر حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مضافاتی علاقے کاٹھور میں دو ٹریلر ٹکراگئے، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، حادثے کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2L2ZTFB
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box