
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کام پر جانے والے کان کن دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ مچھ میں گیشتری کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب کان کن اپنے کام پر جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں سات کان کن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
The post مچھ میں فائرنگ، 7 کان کن جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3894qz6
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box