تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 January 2021

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ “کرونا ویکسین ” لینے چین روانہ

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاک فضائیہ کاخ صوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا ویکسین لینے کیلئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78 نورخان ایئربیس سے چین روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہونگے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کرینگے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔این سی او سی کے مطابق خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لائےگا، اسلام آباد میں کرونا ویکسین کی اسٹوریج کےانتظامات مکمل ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس کی ترسیل کےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ، بلوچستان میں کروناویکسین بذریعہ ہوائی جہازبھجوائی جائےگی۔

ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ،این ڈی ایم اے کنٹینر،کولڈباکسز،ڈرائی آئس فراہم کرےگی۔

این سی اوسی میں خصوصی ویکسین نرو سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ صوبائی،ضلعی سطح پر ویکسین مراکز قائم ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین جلد پاکستان آجائیں گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

The post پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ “کرونا ویکسین ” لینے چین روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39y2TDe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو