تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 January 2021

‘ زرداری کا جادو چل گیا ،کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرلی’

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری نے کمال مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرکے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے کی روایت پرپی ڈی ایم کی نام نہادقیادت عمل پیرا ہے، استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتےرہے، زرداری کا جادو خوب چلا، کرپشن کےبےتاج بادشاہ نے کمال مہارت سےپی ڈی ایم ہائی جیک کرلی، زرداری نے سیاسی بیروزگارٹولے کاریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمبلی جعلی کہہ کرضمنی الیکشن لڑنےکااعلان کرنےوالےاپنابیانیہ دفن کرچکے، اداروں کو للکارتے فضل الرحمان سوائےمودی کی خدمت کے کچھ نہیں کررہے، خانہ جنگی کے راستے پرنکلےٹولےکےناپاک عزائم عوام پورے نہ ہونے دیں گے۔

خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی بریفنگ نے پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کا پانسہ پلٹ دیا تھا اور پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد تک ملتوی کردیا جبکہ ن لیگ اور دیگرجماعتیں ضمنی ،سینیٹ الیکشن میں شرکت پرراضی ہوگئیں۔

The post ‘ زرداری کا جادو چل گیا ،کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے مہارت سے پی ڈی ایم ہائی جیک کرلی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38LOgug
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو