لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کر دم بخود رہ گئے اور تعریف کیے بغیر نہ رہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر اسٹیڈیم کی سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس پر جنوبی افریقی اسپنر داد دینے پر مجبور ہوگئے اور بے ساختہ کہہ اٹھے کہ کیا ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ اس میدان میں نہیں کھیل سکتے؟
تبریز شمسی نے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اور بھارت کے دھرم شالا کے بعد گوادر اسٹیڈیم کو اپنا تیسرا خوبصورت ترین پلیس قرار دیا۔ خیال رہے بلوچستان میں پہاڑوں اور سمندر کے ساتھ قائم یہ میدان دل کش نظارہ پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر اسٹیڈیم کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔ جبکہ شائقین کرکٹ کا بھی اس میدان سے خصوصی لگاؤ دیکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی اسے حیران کن قرار دیا ہے۔
Can we move the 3rd T20 to this place??
LOOKS STUNNING!
The 3 most beautiful surroundings for a cricket stadium for me would be Newlands, Dharamsala and this place https://t.co/JeUKX2skmd
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 31, 2021
The post گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے تبریز شمسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3apXc9y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box