تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 January 2021

انجری سے چھٹکارہ نہ مل سکا، بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی آؤٹ

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر ہے کہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انجری سے نجات نہیں پاسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انجری کے باعث بابر اعظم نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، تین روز قبل انہوں نے ہلکی پریکٹس کا آغاز کیا تھا، تاہم بابر اعظم نے کل پریکٹس کے دوران ایک بار پھر انگوٹھے میں تکلیف محسوس کی، جس پر ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی آرام دے دیا ہے۔

مایہ ناز بلے باز اور ٹیسٹ کپتان کی عدم شرکت کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہی کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کرینگے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران بابر اعظم انگوٹھے پر گیند لگنےسے زخمی ہوئے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے بھی بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم شرکت کی ٹوئٹ کردی گئی ہے۔

The post انجری سے چھٹکارہ نہ مل سکا، بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ سے بھی آؤٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rJjA5H
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو