تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 January 2021

‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاغیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کوپہنچ چکا ہے، وزیراعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے ملاقات کی، اس موقع پر کرپشن کے خاتمے، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کر پشن کا تحفظ اور احتساب کا خاتمہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا، اوپن ووٹنگ بل کی مخالفت ہارس ٹریڈنگ کو سپورٹ کرنا ہے، کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہوتا۔

فیاض الحسن نے پی ڈی ایم کو استعفوں کی آخری تاریخ یاد دلا دی

گورنر کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحادمنطقی انجام کوپہنچ چکاہے، حکومت شفاف احتساب کےاصولی مؤقف پرآج بھی قائم ہے، ہر معاملے میں ضد اور انا پر قائم اپوزیشن کا کوئی مستقبل نہیں، وزیراعظم کسی صورت مخالفین کے دباؤ میں آنےوالےنہیں ہیں، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے کسی لانگ مارچ سے فر ق نہیں پڑے گا۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے جبکہ مخالفین پیچھے لے کر جانا چاہتے ہیں، حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا۔

The post ‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oC9bG0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو