تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 January 2021

بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مقابلے کے لئے پاکستانی تیاریاں متاثر ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا، بلے باز نیٹ سیشن میں صرف آدھا گھنٹہ ہی حصہ لے سکے جبکہ فاسٹ بالرز نے نیٹ سیشن میں حصہ نہ لیا، کھلاڑیوں وارم اپ سیشن کے علاوہ صرف فیلڈنگ پریکٹس تک محدود رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کےخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا

ترنگا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر حاصل کرلیا ہے، فواد عالم کی سنچری اور محمد رضوان کی مزاحمت بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرا سکی، فواد عالم نے 102 رنز اور کپتان محمد رضوان نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 165 رنز کی یادگار شراکت قائم کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

 

The post بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KSmiFr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو