ریاض: سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں امور صحت کے اداروں، مارکیٹوں اور مالز میں داخلے کے لیے ‘توکلنا’ نامی ایپ کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ریجن میں جو شہری امور صحت کے اداروں، مارکیٹوں اور مالز میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان کے موبائل میں توکلنا ایپ اور اس پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا، بصورت دیگر داخلے پر پابندی ہوگی۔ مذکورہ ایپ پر صحت سے متعلق ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مذکورہ اداروں میں داخل ہونے والوں کے لیے ’توکلنا‘ ایپ کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
وزارت صحت کی ڈائریکٹریٹ میں آنے والوں کے لیے بھی توکلنا ایپ کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔
متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ گورنرمشرقی ریجن کی ہدایات کے مطابق کورونا کو روکنے کے لیے ہرممکن حکمت عملی اپنا لی ہے تاکہ وائرس کی افزائش کو ہرممکن طور پر روکا جاسکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہری اور مقیم غیر ملکی فوری طور پر اپنے سمارٹ فونز پر’توکلنا ‘ ایپ انسٹال کریں تاکہ ان کی صحت کے بارے میں درست طور پرمعلوم ہوسکے۔
The post سعودی عرب: اداروں اور مالز میں داخلے کے لئے نئی شرط عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2L2Z1k8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box