اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی توجہ ملک میں جاری مہنگائی کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت ہمارے اور اب اپنے دور میں اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا موازنہ کر لے تو اسے سب سمجھ آجائیگی کہ قیمتیں کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے دورمیں چینی ،گھی،دالوں، سرخ مرچ اوردیگرخوردنی اشیاء کی قیمتیں موجودہ دورسے انتہائی کم تھیں۔اس وقت چینی کی قیمت55 روپے فی کلو تھی جو اب 100 روپے ہوچکی ہے۔اسی طرح گھی 160 روپے کلوملتا تھا جس کی قیمت بڑھ کر260 روپے کلوہوچکی ہے۔آٹے کا 20 کلوکا تھیلا جو 620 روپے میں ملتا تھا وہ 1400 روپے میں مل رہا ہے۔سرخ مرچ کی قیمت 630 روپے کلو تھی جو 1000 روپے سے اوپرجاچکی ہے۔
The post حکومت ہمارے اوراپنے دورکی قیمتوں کا موازنہ کرلے، اسحاق ڈار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2137359/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box