اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تمام بقیہ ملازمین اور افسران کو آج ہی فارغ کریں گے، عملی طور پر اسٹیل مل کاکوئی وجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملازمین کی پروموشن سےمتعلق کیس پر سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا مل ہی بند پڑی ہے تو 439 افسران کر کیا رہے ہیں؟ آج ہی ہم حکم جاری کرینگے کہ پاکستان اسٹیل کو بند کر دیں ، آج ہم اسٹیل مل کے ورکرز کو نوکریوں سے برطرف کردیں گے۔
چیف جسٹس نے پاکستان اسٹیل کی حالت زار کا ذمےدار انتظامیہ کوقرار دیتے ہوئےکہا انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر کوئی غلط کام نہیں ہوسکتا اور استفسار کیا کیا حکومت نے اسٹیل مل انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی؟
جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا مل بند پڑی ہےتوانتظامیہ کیوں رکھی ہوئی ہے؟ پاکستان اسٹیل کو کسی ایم ڈی یا چیف ایگزیکٹوکی ضرورت نہیں، پاکستان اسٹیل انتظامیہ اورافسران قومی خزانےپربوجھ ہیں، ملازمین سے پہلے تمام افسران کو سٹیل مل سے نکالیں۔
وکیل پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ تمام انتظامیہ تبدیل کی جا چکی ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا انتظامیہ تبدیل کرنے سے کیا مل فعال ہو جائے گی؟ پاکستان کےعلاوہ پوری دنیا کی پاکستان سٹیل منافع میں ہیں، پاکستان اسٹیل میں اب بھی ضرورت سے زیادہ عملہ موجود رہےگا۔
وکیل پاکستان اسٹیل شاہد باجوہ کا کہنا تھا کہ 1800سو سے زائد افسران تھے 439 رہ گئے، پاکستان اسٹیل مل کا روزکاخرچ 2 کروڑتھا جو اب ایک کروڑ رہ گیا، اب تک 49 فیصد ملازمین نکال چکے مزیدکیلئےعدالتی اجازت درکار ہے، لیبرکورٹ کی اجازت کے بغیر مزید ملازمین نہیں نکال سکتے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اجازت براہ راست سپریم کورٹ دے گی، لیکن پہلے افسران کونکالیں تو وکیل نے بتایا کہ اسٹیل مل ملازمین میں اسپتال اور اسکولوں کاعملہ بھی شامل ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکرٹریز کےکام نہ کرنے سے ہی ملک کاستیاناس ہوا،سیکرٹریز کوڈر ہے کہیں نیب انہیں نہ پکڑ لے، پہلے بھی تو سیکرٹریز کام کرتے تھے اب پتا نہیں کیا ہوگیا، آج سےکسی ملازم کوادائیگی نہیں ہو گی، جب مل نفع ہی نہیں دیتی تو ادائیگیاں کس بات کی، ملازمین کو بیٹھنے کی تنخواہ تو نہیں ملے گی۔
وکیل ملازمین نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل میں ملازمین کام کرنےکو تیار نہیں، چیف جسٹس نے کہا بعض لوگوں نےبھرتی سے ریٹائرمنٹ تک ایک دن کام نہیں کیا ، مل کا 212 ارب کا قرضہ کون ادا کرے گا ؟ انتظامیہ اور ورکر کو ادارے کا احساس ہی نہیں ، مفت کی دکان سے جس کا جوجی چاہتا لے جاتا ہے ، اسٹیل مل کو کسی بھی ورکر یا اافسر نے اپنا خون نہیں دیا، ورکر اپنےپیسے لینے کےلیےٹریک پر لیٹ جاتے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا مل بند ہے لیکن ملازمین ترقیاں مانگ رہے ہیں ، اسٹیل مل کبھی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی تھی ،وکیل ملازمین کا کہنا تھا کہ مل بند پڑی ہے تو حکومت چلائے۔
سیکرٹری صنعت وپیداوار نے عدالت کو بتایا کہ نجکاری ایڈوانس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، رواں سال ستمبر میں نجکاری کا عمل ہوجائے گا ، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا 4ہزار ورکرز 212 ارب کےقرضے ،کون اسٹیل مل خریدے گا ؟
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سوال کیا اسٹیل مل کےچیئرمین کہاں ہیں ، وکیل پاکستان اسٹیل مل نے بتایا چیئرمین بیرون ملک ہیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا اسٹیل مل کےچیئرمین سرکاری خرچے پر ہیں ،وکیل نے کہا چیئرمین اپنے خرچ پر باہر گئے، تنخواہ بھی نہیں لے رہے تو جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صاحب بابو والانہیں افسر والا کام کریں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب مل ہی نہیں چل رہی تولوگوں کی کیا ضرورت ہے،پاکستان اسٹیل نےایک دن کام کیے بغیر30 سال کی تنخواہیں اورمراعات لیں، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا مل ایک ڈھیلانہیں بنا رہی اور ملازمین بونس مانگ رہے ہیں۔
وکیل پاکستان اسٹیل ملز نے بتایا کہ مل اس لیےبند ہےکیونکہ مل کو گیس نہیں مل رہی، مل نےسوئی سدرن گیس کا 22ملین کابل ادا کرناہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا اسٹیل ملز کوورکرسے لےکر اعلیٰ انتظامیہ تک سب نےلوٹا، آج سےکسی بھی اسٹیل ملز کےملازم کو ادائیگی سے روک دیتےہیں، جب مل ہی نہیں چل رہی توتنخواہیں وہاں بیٹھنے کی نہیں مل سکتی۔
سیکریٹری صنعت وپیداوارعدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے استفسار کیا سیکریٹری صاحب اسٹیل ملزسے متعلق آپ کا کیا پلان ہے، سیکریٹری نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے اسٹیل ملز کی نجکاری کاپراسس شروع کردیا ہے، آنےوالے اگست اور ستمبرتک نجکاری اپنے حتمی مراحل میں شروع ہوجائےگی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا سیکریٹری صاحب آپ خیالی دنیا سے باہر آئیں، 212ارب اور4ہزار ملازمین کی موجودگی میں کون مل خریدے گا، عدالت نے
سیکریٹری نجکاری سیکٹر،وزیر نجکاری،چیئرمین پلاننگ کمیشن ، وزیرانڈسٹریز بھی طلب کرلیا۔
اکستان اسٹیل ملازمین کی پروموشن سےمتعلق سماعت میں چیف جسٹس نے اسٹیل ملز بند نے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا اسٹیل مل کے بقیہ 3700 ملازمین اور مل کے 437 میں سے 390 افسران کوبھی آج فارغ کریں گے ، آج سٹیل مل کو تالا لگانے کو حکم دیں گے،عملی طور پر اسٹیل مل کاکوئی وجود نہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک میں کوئی وفاقی سیکرٹری کام نہیں کر رہا، تمام سیکرٹریز صرف لیٹر بازی ہی کر رہے ہیں جوکلرکوں کا کام ہے، سمجھ نہیں آتا حکومت نے سیکرٹریز کوکیوں رکھا ہوا ہے؟
The post چیف جسٹس کا پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا عندیہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36GwKHN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box