لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آفس اب نوگو ایریا نہیں رہا، عثمان بزدار کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، لوگوں کو ریلیف سے متعلق کام جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا دفتر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے شعبدہ باز اعلیٰ ممبران اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن ممبران کی وزیراعلیٰ تک آسان رسائی اعتماد کی عکاس ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسائل سے آگاہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی سے مسائل کے حل کے لیے مشاورت جاری رہے گی۔
The post عوام کے لیے اچھی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oHnpFP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box