تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 February 2021

جاپان: مرغیاں خطرہ بن گئیں، حکومت کا بڑا فیصلہ

ٹوکیو: جاپان میں برڈ فلو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت نے 8 لاکھ سے زائد مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی صوبہ اباراکی میں 8 لاکھ 40 ہزار مرغیاں ہلاک کردی جائیں گی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا کہ جب ایک پولٹری فارم میں درجن سے زیادہ مرغیاں مردہ پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اباراکی موسم سرما میں برڈ فلو کے معاملے میں 17 واں صوبہ بن گیا ہے۔

صوبائی شہر شیروسوٹو سے مرغیوں کو مارنے کے مشن پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ صوبہ ایباراکی نے پولٹری فارم سے تقریبا تین کلومیٹر کے دائرے کو ’کنٹینمنٹ زون‘ قرار دیا، جہاں مرغی اور انڈوں کا لانا ممنوع ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا: 4 لاکھ سے زائد مرغیاں ‘برڈ فلو’ کا شکار ہوگئیں

اس حوالے سے جاپان کے وزارت زراعت ، جنگلات اور ماہی پروری کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم سرما کے دوران برڈ فلو سے مرغیوں کی ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ اس سیزن میں 60 لاکھ سے زیادہ مرغیاں ہلاک کی جاچکی ہیں۔

خیال رہے کہ جاپان میں حالیہ سیزن میں فرڈ فلو کے باعث تقریباً 40 فارم متاثر ہوئے۔

The post جاپان: مرغیاں خطرہ بن گئیں، حکومت کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Mv7e19
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو