تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 3 February 2021

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان ٹیسٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، کوشش کریں گے کہ آغاز اچھا کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ راولپنٖڈی کی وکٹ کافی ڈرائی لگ رہی ہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف دو صفر سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہناتھا کہ وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ابتدا میں باولرز کو مدد ملے گی، دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر لونگی اینگیڈی کی جگہ ویان مولڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

The post راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YGJPfZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو