پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی روشنی میں بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت بیلٹ پیپر بنائے۔
شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات کے پی کامران بنگش نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ماضی میں پیسے کا استعمال ہوتارہاہے، اس لعنت سے بچنے کے لیے وزیراعظم اوران کی ٹیم نے بہت کوشش کی تاکہ سینیٹرز شفاف طریقہ سے منتخب ہوں کیونکہ پیسہ دے کرمنتخب ہونے والے اپنے مفادات کاہی تحفظ کرتے ہیں۔
شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن توخفیہ رائے شماری پرہی ہوگا لیکن شفافیت بھی لائی جائے، بیلٹ کا خفیہ پن دائمی نہیں، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر اب اس فیصلے کے تحت بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت بنائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ میں اسلام آباد کی سیٹ پر الیکشن بھی اپوزیشن کی منافقانہ سیاست کی مثال ہے، ان کے امیدوارکی خدمات سے بھی سب واقف ہیں، صرف کرپٹ قیادت کاتحفظ کیااورملک کونقصان پہنچایا، حفیظ شیخ کامیاب ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے
شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے وہ شفافیت پیداکریں، ادارے متحرک ہیں جو امیدوار خریدوفروخت کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پولنگ توخفیہ ہی ہوگی لیکن ٹیکنالوجی کااستعمال شفافیت کے لیے ہوناچاہیے۔
کامران بنگش نے کہا کہ کچھ حکومتی ارکان سے پیپلزپارٹی اوراے این پی نے رابطہ کرکے پیسے کی پیشکش کی ہے، ارکان نے ہمیں اس بارے میں بتادیا ہے، ثبوتوں کے ساتھ ان پیش کش کرنے والوں کے نام سامنے لائیں گے۔
The post الیکشن کمیشن بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت سینیٹ بیلٹ پیپر بنائے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2149187/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box