لاہور : موٹر وے پولیس نے قوت گویائی و سماعت سے محروم بچے کو والدین سے ملوا کر فرض شناسی کی نئی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے قریب سے کچھ روز قبل ملا تھا جو اپنے گھر کا راستہ بھول کر موٹر وے کی جانب نکل آیا جسے موٹر وے پولیس نے احساس ذمہ داری سے سرشار جوانوں ریسکیو کیا۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ بچہ ذہنی حالت کی وجہ اہل خانہ سے بچھڑ کر گھر کا راستہ کھو گیا تھا۔
موٹر وے پولیس نے کمسن بچےکے ملتے ہی خاندان کی تلاش شروع کر دی اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی مل گئی اور کافی مشکلوں اور کوششوں کے بعد بچے کے اہلخانہ کا پتہ چلا تو بچے کو والدین کے حوالے کیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جوانوں کی جانب سے کمسن بچے کے ریسکیو کرنے اور صحیح سلامت اہل خانہ تک پہنچنانےپر ہمیں خوشی ہے، ہمارے جوانوں نے احساس ذمہ داری کی مثال قائم کی ہے۔
The post موٹروے پولیس نے قوت گویائی وسماعت سے محروم بچہ والدین سے ملوادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kw1il6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box