تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 26 February 2021

پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ستائیس فروری 2019 کو قوم کی حمایت سے پاکستان کی مسلح افواج نے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا تھا اور آئندہ بھی مادر وطن کی حفاظت کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھا ، جس کی بالآخر فتح ہوئی ،انہوں نے اس عزم کو دھرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا اور وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر قوم اورمسلح افواج کومبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا بھارت نےغیرقانونی اورغیرذمہ دارانہ فوجی مہم جوئی کی اور پاکستان نے قابل فخراورپُراعتمادقوم کی حیثیت سے بھارتی ردعمل کا جواب بھرپورعزم کےساتھ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پردیا۔

The post پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dRIBHp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو