اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوامیں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 8اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کا 12فروری اور دوسرےمرحلے کا 25 مارچ کو اعلان ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون ، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی اورتیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے 2اجلاس ہوئے، چاروں صوبوں، اسلام آباد ،کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیرغورآئے، دونوں اجلاس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی ہے۔
The post الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3roDcLg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box