ریاض : سعودی فورسز نے دارالحکومت پر داغا گیا میزائل ہوا میں ہی تباہ کردیا تاہم میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ یمنی مسلح گروہ حوثی جنگجووٗں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو پھر میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم فورسز نے میزائل کو ہوا میں بھی تباہ کردیا۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں ہوا تھا جسے سعودی فضائیہ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔
میرائل کا ملبہ مختلف محلوں میں گرا، اس دوران شہری اور ان کے مکانات محفوظ رہے البتہ ایک مکان کو ملبہ گرنے سے جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ نقصان مالی طور پر ہوا ہے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس کا ازالہ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہروں پر متعدد میزائل حملے کیے گئے ہیں تاہم سعودی فضائیہ اور اتحادی فورسز کیجانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فضا مین ہی تباہ کردیا تھا۔
The post سعودی عرب: میزائل کا ملبہ گرنے سے متاثر ہونے والے مکان کی تصاویر جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dWHgPK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box