کراچی : کھارادر پولیس نے شہری سے 10 روپے لوٹنے والے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
شہر قائد کے شہری برسوں سے لیٹروں، راہزوں کے نشانے پر ہیں جو آئے روز شہریوں سے سرعام لوٹ مار کرتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ کھارادر پولیس نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے جس نے کچھ روز قبل شہری سے لاکھوں روپے لوٹے تھے۔
ملزمان کی شہری سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ملزمان نے 8 مارچ کو 10 لاکھ 30 ہزار روپے چھینے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے رقم لے جانے والے شہری کو سرعام روک کر لوٹ مار کی تھی اور ایک منٹ تک شہری کی تلاشی لیکر جسم کے مختلف حصوں میں لگے نوٹوں کے بنڈل نکالے تھے۔
واردات کے دوران ارد گرد کھڑے لوگ ڈاکوؤں کی شہری سے لوٹ مار کا منظر دیکھتے رہے۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے کہا کہ واردات میں ملوث تین ڈاکوؤں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان سے 5 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
The post کھارادر پولیس کی کارروائی، شہری سے 10 روپے لوٹنے والا گروہ گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31Ps6EJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box