تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 March 2021

کرونا کی بدترین لہر، صوابی میں 25 بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق

صوابی : خیبرپختونخوا میں 25 فیصد بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بچوں میں کرونا اینٹی باڈیز پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پچیس فیصد بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ضلع صوابی کے بچوں سے متعلق شائع کی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی میں رواں سال جنوری سے مارچ تک بچوں پر تحقیق کی گئی، جس میں صوابی میں 5 سے 16 برس عمر کے 246 بچے شریک تھے۔

تحقیق میں تمام منتخب بچوں کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرائے گئے، جس کے نتیجے میں تقریباً 25 فیصد بچوں میں کرونا اینٹی باڈیز پائی گئیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں کرونا کی کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔

خیال رہے کہ 10 سال تک کی عمر کے 121 بچوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ گیارہ سے 20 سال کی عمر کے 5 ہزار 261 بچوں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 21 سے 30 سال کی عمر کے درمیانی لوگوں کو 11 ہزار 584 کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

The post کرونا کی بدترین لہر، صوابی میں 25 بچوں کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wc9ZXp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو