کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوائیں منقطع ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں داخل ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دن میں گرمی کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی رہنے کی توقع ہے، گرمی کی شدت 3 اپریل ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، دن 11 سے 4 بجے تک احتیاط کریں اور اس دوران سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
علاوہ ازیں آج کراچی کی فضا پھر مضر صحت ہوگئیں اور ڈیڑھ ماہ بعد فضائیں آلودہ ریکارڈ ہوئیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر رہا، آلودہ ذرات کی مقدار 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
فضاؤں میں آلودگی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہواؤں کا اثرانداز ہونا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو پہلے،چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔
The post کراچی میں آج سے 3 اپریل تک پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2161065/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box