کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، درجہ حرارت40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت سمندری ہوائین معطل رہیں گی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ہوامیں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے اور آج سے ہفتے کے دن تک سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،
دوسری جانب ملک بھر میں آج موسم عمومی طور پر خشک اور گرم رہے گا ، حیدر آباد، ملتان سبی اور دیگر شہروں میں موسم سخت گرم جبکہ لاہور اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم گرم رہے گا، گرمی کی لہر ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں بھی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے خدشات منگل سے ہفتے تک رہیں گے۔
The post کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PGyNpM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box