اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے لوگوں کو اپنا شکار بنارہی ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 98 افراد دم توڑ گئے۔
ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 55 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 974 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.93 فیصد ہے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 ہوگئی۔
کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
The post تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، مزید 4974 افراد کرونا کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PNqLeM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box