تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 March 2021

وبا کے دوران لوگوں کے گھروں میں رہنے سے سعودی کمپنی کو بڑا فائدہ

ریاض: عالمی کورونا وبا کے دوران عوام کے گھروں میں رہنے سے سعودی الیکٹرک کمپنی کا منافع دگنا ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی مہلک وائرس کے باعث شہریوں نے خود کو گھروں میں قید رکھا جس کا بھرپور فائدہ بجلی کمپنی نے اٹھایا۔

سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ منافع میں پچھلے سال کی نسبت دگنا اضافہ ہوا ہے، خالص آمدنی 118 فیصد اضافے سے تین بلین سعودی ریال (806 ملین ڈالر) ہوگئی۔

کمپنی نے منگل کو سعودی اسٹاک مارکیٹ (تداول) فائلنگ میں اپنے اعدادوشمار سے آگاہ کیا۔

سعودی کمپنی کے مطابق وبا کے دوران اس کی فروخت 5.6 فیصد اضافے سے 68.7 بلین سعودی ریال ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال ٹیکس اخراجات منسوخ کرنے سے بھی کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

سال 2020 کے دوران مملکت میں کمپنیوں کی بندش کے باعث ریزیڈینشل کھپت میں اضافہ دیکھا گیا۔

The post وبا کے دوران لوگوں کے گھروں میں رہنے سے سعودی کمپنی کو بڑا فائدہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PMUPqD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو