تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 March 2021

یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف

امریکی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس نامی فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا ہے، یہ فیچر گزشتہ برس سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

یوٹیوب نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کر کے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یوٹیوب شارٹس کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبولیت کو کم کرکے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنا ہے۔

The post یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uNWuwb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو