تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 March 2021

کرونا لاک ڈاؤن: اسلام آباد میں ہرطرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد

اسلام آباد : انتظامیہ نے لاک ڈاوٗن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑے تو انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دوبارہ سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاوٗن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، آفس بند رہیں گے اور ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ اشیا کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے تاہم روزمرہ اشیا کی دکائیں صبح سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز کو 24 گ ھنٹے کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاوٗن والے علاقوں میں آج دوپہر 12 بجے سے لاک ڈاوٗن نافذ کردیا جائے گا، جو 9 اپریل تک نافذ رہے گا۔

The post کرونا لاک ڈاؤن: اسلام آباد میں ہرطرح کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m7F21R
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو