تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 March 2021

معروف گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے بیٹے ساون انتقال کرگئے

لاہور: گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے بیٹے ساون دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ساون کو اچانک دل کا دورہ پڑا، دل کا دورہ پڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

ماضی کی عظیم گلوکارہ کے بیٹے ساون کی عمر پچاس سال تھی اور وہ محکمہ سوئی گیس لاہورریجن میں ملازمت کے ساتھ گلوکاری سے بھی وابستہ تھے۔

ساون ریشماں پاکستان ٹیلی ویژن اور پرائیویٹ پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں، ان کی شریک حیات بیوی مہر و ریشماں بھی ان کے ساتھ کئی پروگرامز میں گلوکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔

The post معروف گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے بیٹے ساون انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q8oaZ2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو