تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 30 April 2021

پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال ، ‘ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں’

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں ، اگرہم بیماری کوتیزی سےپھیلنے دیں گے تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ گذشتہ سال ملک میں 2811 آکسیجن بیڈز موجودتھے اور صوبوں نے بھی اس میں اضافہ کیا تاہم گزشتہ روزکوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعداد5360تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ جون سے 57فیصدزیادہ ہے، آکسیجن کی پیداوارسےبستروں تک چیلنج کامقابلہ کرنے میں کامیاب رہے۔


اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوابلکہ بڑھ رہا ہے، اس وقت احتیاطی تدابیراورایس اوپیزپرعمل کرنےکی ضرورت ہے، اگلےچندہفتےبہت اہم ہیں ، اگرہم بیماری کوتیزی سےپھیلنےدینگےتوکوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلیے این او سی نے 6،000 ٹن آکسیجن ، 5،000 سلنڈر اور 20 کریوجنک ٹینک درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک سو اکتیس مریض جاں بحق ہوئے جبکہ مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جس کے بعد آج ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

The post پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال ، ‘ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SjFtLT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو