
لاہور: ریاست مخالف بیانات پر عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، جس پر سی آئی اے نے ان کو سگیاں پل سےگرفتار کر لیا۔
جاوید لطیف عدالتی فیصلہ سننے سے پہلے ہی عدالت سے چلے گئے تھے، ان کی ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مسترد کی۔ وکیل جاوید لطیف نے تصدیق کر دی ہے کہ جاوید لطیف کوگرفتار کر لیا گیا ہے، ان کی گرفتاری سگیاں پل سے عمل میں آئی۔
The post ریاست مخالف بیانات، عبوری ضمانت مسترد، جاوید لطیف گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aHlDAd
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box